آئینی ترمیم کے متعلق رانا ثناء اللہ کا بیان

رانا ثناء اللہ

نیوز ٹوڈے :  رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جے یو آئی اور پیپلز پارٹی   بھی آئینی ترمیم کے اپنے مسودے پر کام کر رہے ہیں، امید ہے کچھ چیزوں پر اتفاق ہو جائے گا-

رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد دو تین روز میں ترمیم لائیں گے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے گی؟ جس پر رانا ثنا نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ آزاد نشان پر الیکشن لڑنے والا امیدوار آزاد امیدوار ہو گا اور تین دن کے اندر وہ جس پارٹی میں شامل ہو گا اس کا ممبر ہو گا۔ ہو گیا، اب الیکشن کمیشن یا کوئی عدالت اسے نہیں پلٹ سکتی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+