قومی بچت کی مختلف اسکیموں کی شرح سود میں کمی کردی گئی
- 25, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزارت خزانہ نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرح میں کمی کردی، بچت اسکیموں کے منافع میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی وزارت خزانہ نےجاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ، سپیشل سیونگ اکاؤنٹ، ڈیفنس سیونگ سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کی گئی ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور ویلفیئر سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی پہلے کی نسبت کم منافع ملے گا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کے سالانہ منافع میں بھی کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز بینیفٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا منافع 15.36 فیصد سے کم کر کے 14.16 فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ ویلفیئر سیونگ سرٹیفکیٹ کا سالانہ منافع بھی کم کر کے 14.16 فیصد کر دیا گیا ہے اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع کم کر دی گئی ہے۔ 14.52 سے کم کر کے 12.72 فیصد کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح سود کا اطلاق 25 ستمبر 2024 سے ہوگا۔
تبصرے