حکومت کو جوسوٹ کرے گا آئینی اور جو نہ کرے اُسے غیر آئینی کہہ دیگی: شعیب شاہین
- 25, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن شعیب شاہین نے کہا کہ تمام ادارے سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت جس چیز کو بہتر سمجھے گی اسے آئینی کہے گی، اور اگر مناسب نہ لگے تو کہا جائے گا کہ یہ غیر آئینی ہے۔ پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق چیئرمین حسن رضا پاشا نے کہا کہ 8 ججز… اکثریتی فیصلے کا اطلاق ہوگا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ سپریم کورٹ اس حوالے سے نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کرے۔
اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے واضح کیا تھا کہ فیصلے پر عملدرآمد ہوگا جو آئین کے مطابق ہوگا۔اس سے قبل رانا ثناء اللہ نے بھی کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی، یوسف رضا گیلانی کی تاریخ اب نہیں دہرائی جا سکتی۔
تبصرے