منی بجٹ لانے کی خبروں پر ایف بی آر کا ردعمل

منی بجٹ

نیوز ٹوڈے :    فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی بجٹ لانے کی خبروں کی تردید کردی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ممبر ایف بی آر آئی آر پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے کہا کہ منی بجٹ نہیں لایا جا رہا۔ حامد عتیق سرور نے کہا کہ وزیراعظم نے نان فائلرز پر پابندیاں لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا آڈٹ سسٹم فعال نہیں اور ایف بی آر میں آڈیٹرز کی کمی ہے، کنٹریکٹ پر آڈیٹرز اور انسپکٹرز تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

حامد عتیق سرور نے کہا کہ اے سی سی اے، اے سی ایم اے اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس فرموں سے آڈیٹرز کی تقرری پر غور کیا جا رہا ہے، 4 ہزار آڈیٹرز تعینات کرنے کی تجویز ہے، پہلے مرحلے میں 400 آڈیٹرز کی تقرری کی جا سکتی ہے۔ ممبر ایف بی آر نے کہا کہ 20 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، 15 لاکھ نان فائلرز کو پیغامات بھیجے گئے ہیں۔ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+