پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ بڑی خبر آ گئی
- 26, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کو ناگزیر قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں رؤف حسن نے کہا کہ تحریک انصاف اب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں، اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ پہلے بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے پارٹی کو ہدایت بھی کی تھی کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کرے گی۔
تبصرے