ہزاروں سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ملازمین کو فارغ

نیوز ٹوڈے :   خیبرپختونخوا حکومت نے نگراں دور میں بھرتی ہونے والے 6 ہزار سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ نگراں دور میں تمام محکموں میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں، محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں سب سے زیادہ لوگ غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے۔

وزیر قانون نے کہا کہ نگران دور میں بھرتی کیے گئے ملازمین کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں، ملازمین کی فہرستیں فراہم نہ کرنے والے محکموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جو کہ غیر قانونی بھی ہے، غیر قانونی بھرتیوں کو برطرف کرنے کے لیے اسمبلی میں ایک قرارداد پاس کرے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+