لگتا ہے سیاسی جماعت مسلم لیگ ن نہیں بلکہ الیکشن کمیشن ہے، لطیف کھوسہ

لطیف کھوسہ

نیوز ٹوڈے :   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے سیاسی جماعت مسلم لیگ ن نہیں بلکہ الیکشن کمیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے ارکان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرکے انہیں سخت سزا دی جائے۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو بلڈوز کرنے کے بعد اب عدلیہ کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت سے انحراف کی منظوری کے بعد وہ اس قانون سازی میں ان کی حمایت نہیں کریں گے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہر چیز میں ترامیم ہوتی رہی ہیں لیکن اب بچہ بچہ جانتا ہے کہ یہ سب جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بننے سے روکنے کے لیے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام اختیارات آئینی عدالت کو دے کر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو تین سال کے لیے اپنا چیف جسٹس بنانا چاہتے ہیں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ جب بھی ملک میں کسی کی توسیع کا معاملہ ہوتا ہے تو ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے حوالے سے پالیسی وہی ہوگی جو بانی پی ٹی آئی نے کہی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+