معیشت کے حوالے سے اچھی خبر، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرضہ پروگرام کی منظوری دے دی
- 26, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی۔آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹینا جارجیو نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان کا ایجنڈا سرفہرست تھا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق قرضہ پروگرام کی منظوری کے بعد پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 بلین ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے۔ بعد ازاں دوسری قسط بھی اسی مالی سال میں آئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرضہ 5 فیصد سے کم شرح سود پر ملے گا۔
اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک ارب یا ایک ارب 10 کروڑ ڈالر تک کی پہلی قسط ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کرنے پر سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں، ان کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔
تبصرے