وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
- 27, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اہم خطاب سے قبل وزیراعظم نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب سارکیس سٹارمر سے ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے پاکستان کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹلائزیشن اور مالیاتی شمولیت کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے اور گیس پائپ لائن منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ورکنگ گروپ پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے لیڈر شپ فار پیس ڈیبیٹ سے بھی خطاب کیا۔ زوال کو روکنے کے لیے مجبور کیا جانا چاہیے۔
تبصرے