نیپرا اجلاس میں کھپت میں کمی کا انکشاف، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

قیمتوں میں اضافے

نیوز ٹوڈے :    نیپرا کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ اگست کے دوران ملک میں بجلی کی کھپت میں 25 فیصد کمی ہوئی ہے۔اجلاس کے دوران نیپرا نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو اضافی 57 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کے معاملے پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا نے کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ملک میں 13 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز درآمد کیے گئے ہیں، لوگ نیشنل گرڈ سے نکل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی کھپت میں یہ کمی بجلی مہنگی ہونے کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔ آمدنی میں کمی کو پورا کرنے کے لیے بوجھ صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+