پی ٹی آئی نے لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کر دیا
- 27, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کرتے ہوئے ٹاؤن سطح پر تنظیم سازی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
اس سے قبل لاہور میں صوبائی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر تنظیم سازی کا اعلان کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم نے ٹاؤنز کی سطح پر باڈیز بنائیں۔ عبدالغفور کو پی ٹی آئی داتا گنج بخش ٹاؤن کا صدر، ملک نسیم کو سیکرٹری جنرل، عدنان شیخ کو دیا گیا۔ لاہور کینٹ ٹاؤن کے سیکرٹری اطلاعات بلال مصطفیٰ صدر، حافظ ابرار جنرل سیکرٹری اور عظیم اختر انفارمیشن سیکرٹری ہوں گے۔
ٹاؤن صدور کو 18 رکنی ٹاؤن کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی، ٹاؤن صدور صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز کی سرگرمیوں کی رپورٹ تیار کریں گے۔
تبصرے