اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندیوں پر غور کیا جائے، وزیراعظم

وزیراعظم

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندیوں بشمول ہتھیاروں اور تجارتی پابندیوں پر غور کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل میں لیڈر شپ فارپیس کے موضوع پر اعلیٰ سطحی بحث ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بیروت میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی جنگ چھیڑنے سے روکنا چاہیے، جس سے مشرق وسطیٰ میں ایک وسیع تنازع پیدا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندیوں پر غور کیا جائے جن میں اسلحہ اور تجارتی پابندیاں شامل ہیں اور اسرائیلی قیادت کو فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو اس کے جرائم کا احتساب کرنا ہوگا، تنازع حل نہ ہوا تو ہمارا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے، یوکرین جنگ کو پھیلنے سے روکنا ہوگا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ سلامتی کونسل کو یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایک جامع اور غیر جانبدارانہ منصوبہ بنانا چاہیے اور طاقت کے غیر قانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے میں امن کو خطرہ ہے۔ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہ کرے۔ اسے روکا جائے اور ان قراردادوں کے مطابق کشمیر میں حق خودارادیت کے لیے ریفرنڈم کرایا جائے۔

انہوں نے مزید زور دیا کہ کونسل کو افغانستان سے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے بالخصوص داعش اور فتنہ الخوارج سے نمٹنا چاہیے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+