وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی اور نوری آباد میں صنعتی زونز کے نئے فیز کے قیام کا اعلان کیا

وزیر اعلیٰ سندھ

نیوز ٹوڈے :    وزیر اعلیٰ سندھ نے سائٹ کراچی اور نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کے تیسرے مرحلے کے قیام کا اعلان کیا۔کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری  کے سالانہ عشائیہ میں شرکت کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے صنعتی زونز کے قیام کے لیے سائٹ کراچی فیز 3 اور نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ فیز 3 کے لیے زمین مختص کردی ہے۔ منصوبہ بندی اور ترقی کا عمل جاری ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں صنعت کاری کے فروغ اور معاشی و تجارتی ترقی کے لیے کوشاں ہے، سندھ میں صنعتکاروں اور تاجر برادری کو سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود سندھ حکومت نے کورنگی انڈسٹریل زون کو سہولیات فراہم کی ہیں، سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کو اپ گریڈ کرنے پر بھی کام جاری ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2016-17 کے دوران سندھ حکومت نے کاٹی سمیت صنعتی زونز کی ترقی کے لیے خاطر خواہ فنڈز فراہم کیے، چار صنعتی زونز کو 1759 ملین روپے جاری کیے گئے۔ کاٹی کو انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے 380 ملین روپے براہ راست فراہم کیے گئے۔

کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سالانہ عشائیہ میں شرکت کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی قیام کا اعلان کیا۔عشائیہ میں صدر  کاٹی جوہر قندھاری اور وزیر صنعت جام اکرام دھاریجو سمیت دیگر صنعتکاروں نے شرکت کی۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+