سرکاری اداروں کو بڑا جھٹکا

سرکاری اداروں

نیوز ٹوڈے :     وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید سرکاری اداروں کو بند کرنے کی تجاویز تیار کر لی ہیں۔کراچی ٹولز ڈیز اینڈ مولڈز سینٹر اور نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن سمیت وزارت صنعت و پیداوار کے دیگر اداروں کو بند کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے حجم اور اخراجات کو کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر کام کیا جا رہا ہے جن میں اداروں کی بندش، نجکاری اور انضمام شامل ہیں۔

وزارت صنعت و پیداوار کے کراچی ٹولز ڈیز اینڈ مولڈز سینٹر اور نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کو بند کرنے کی تجویز ہے، اسی طرح پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ کمپنی کو بھی بند کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی نجکاری یا لیکویڈیشن دونوں آپشنز زیر غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت صنعت و پیداوار کو نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن اور نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کو بند کرنے کا ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ وزیر خزانہ کی سربراہی میں رائٹ سائزنگ کمیٹی حکومت کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد انتظامی ڈھانچے کا حجم بڑھانا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+