تحریک انصاف کے دوسری سیاسی جماعت سے رابطے بحال ہو گئے
- 30, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں جماعتوں نے ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ، جماعت اسلامی کا وفد اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں سیاسی امور اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سیاسی صورتحال کے حوالے سے متعدد ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
تبصرے