طلباء کے لیے بڑی خوشخبری
- 30, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے طلباء کو دبئی کے دورے پر جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یونیورسٹیوں میں ایسی ڈگریاں پڑھائیں گے کہ انہیں نوکریوں کے لیے سفارشیں نہیں لینا پڑیں گی۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں اعلان کیا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو اپنے خرچے پر دبئی کا دورہ کروایا جائے گا۔ وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ایسی ڈگریاں سکھائیں گے کہ نوکریوں کے لیے سفارشیں ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں، خصوصی ڈگریاں متعارف کرائیں گے جن کی زیادہ مانگ ہے، خصوصی آئی ٹی یونیورسٹیاں بنائیں گے۔ کیسے بیٹھے ہو، کپڑے کیسے ہیں؟ وزیر تعلیم نے کہا کہ مریم نواز جلد طلباء میں 40 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی اور وزیراعلیٰ پنجاب اگلے ہفتے سے 30 ہزار طلباء کے لیے وظائف لے کر آرہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے بڑے امیر ہیں لیکن وہ وائس چانسلر نہیں بن سکتے، وائس چانسلر وہی ہوتے ہیں جن کے پاس علم کی طاقت ہو۔ ڈاکٹر محمد علی نے قائداعظم یونیورسٹی کو عالمی درجہ بندی میں 600 سے 315ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔
تبصرے