کیس نہ بنے تو عمران خان کو چھوڑ دیں، سابق وزیراعظم کی تجویز
- 30, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتجاج کے حق کو روکنے والی غیر جمہوری سوچ کو ختم کرنا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں تو انہیں چھوڑ دیا جائے۔
کہا گیا کہ رات کے اندھیرے میں کی جانے والی ترامیم ملکی مفاد میں نہیں۔ فوج، عدلیہ اور حکومت مل کر ملک کو آگے لے کر جائیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دونوں صوبوں کے حالات ٹھیک کرنا حکومت کا کام ہے۔ حکمران ملک کو جوڑیں، تقسیم نہ لائیں، ملک کو قومی مذاکرات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور حلف کے اندر رہیں۔ پی ٹی کے بانی نے قانون توڑا تو مقدمہ درج کریں، 17 ماہ بعد بھی الزام ثابت نہ ہوا تو عوام قبول نہیں کریں گے۔
تبصرے