لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے مظاہرے

جماعت اسلامی کے مظاہرے

نیوز ٹوڈے :    جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے اور حکومت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف ملتان، گوجرانوالہ، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور لودھراں، اور مظفر گڑھ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

جماعت اسلامی نے لاہور میں وحدت روڈ بھیکیوال چوک پر دھرنا دیا جس میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دھرنے سے خطاب میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی کے بڑھتے بلوں کے خلاف اکتوبر میں عوامی ریفرنڈم کرائیں گے، عوام کو ریلیف دیں گے۔

سندھ میں کراچی، حیدرآباد، شکارپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھٹھہ، ٹنڈو الہیار اور مٹھی میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے جب کہ خیبرپختونخوا میں مہمند، لوئر دیر، نوشہرہ، کرک، مانسہرہ میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ جماعت اسلامی نے بجلی و گیس کی قیمتوں اور آئی پیز معاہدے کے خلاف کراچی میں تیرہ مقامات پر دھرنے دیئے۔

کراچی میں جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی کے موقع پر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی۔رہنماؤں نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں اور آج بھی 6 اکتوبر کو اپنے قبلہ اول کی آزادی کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+