’حکومت اپنا قبلہ درست کرے‘ ایم کیو ایم رہنما نے ن لیگ کو خبردار کر دیا

ایم کیو ایم

نیوز ٹوڈے :    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے ن لیگ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنا قبلہ درست کرے۔

ہاکس بے میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کہتی ہے کہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی سے کوٹہ سسٹم پر بات کریں۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سے کیوں بات کرے۔ ایم کیو ایم کا معاہدہ مسلم لیگ ن سے ہے پیپلز پارٹی سے نہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کو مزید 20 سال بڑھایا جائے تو ان کی اسمبلی رکنیت پر لعنت بھیجتے ہیں۔ایم کیو ایم کی ہاکس بے میں شجر کاری مہم کی تقریب میں فاروق ستار، نسرین جلیل اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+