معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- 30, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر پارلیمانی سیکرٹری عطاءالرحمن اور مذہبی امور شمشیر علی مزاری نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں، وہ لاہور کراچی، اور اسلام آباد میں مختلف تقریبات سے خطاب کریں گے اور اہم قومی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے چند روز قبل پاکستان کے دورے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔ اکاؤنٹ کے ذریعے کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر میں اور شیخ فاروق نائیک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سماجی ویب سائٹ پر آفیشل اکاؤنٹ سے جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر کو لاہور اور 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ ان کا خطاب مذہبی ٹی وی چینل پیس ٹی وی پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔
تبصرے