شاہد خاقان نے علی امین گنڈا پور کو زبان احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا
- 30, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو زبان احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ فاٹا انضمام کا فیصلہ نیک نیتی سے کیا گیا لیکن یہ توقع نہیں تھی کہ قبائلیوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کمزور ہیں، ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا، سیاسی جماعتوں کو دشمنی ختم کرنا ہوگی۔
شاہد خاقان نے کہا کہ میں 35 سال سے ایک سوچ کے ساتھ مسلم لیگ (ن) میں ہوں۔ نواز شریف سے ان کا پرانا تعلق ہے۔ آپ خود دیکھ لیں کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ملک کے مفاد میں ہے یا نہیں۔ اندھیرے میں کی گئی آئینی ترامیم ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
عوامی پاکستان پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہیں، انہیں اپنی زبان بہت احتیاط سے استعمال کرنی چاہیے، وزیراعلیٰ کی کچھ ذمہ داریاں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب آپ وزیراعظم بنیں تو سمجھ لیں کہ جیل جانا تربیت کا حصہ ہے۔
تبصرے