چیف جسٹس فائز نے توسیع نہ لینے کا اعلان کیا تو آئینی بحران ختم ہو جائے گا، حافظ نعیم
- 01, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو مدت پوری ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں نہیں رہنا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ توسیع نہ لینے کا اعلان کریں تو آئینی بحران ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سنیارٹی کی بنیاد پر جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بنانے کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائے تو بحران ختم ہو جائے گا۔حافظ نعیم نے کہا کہ اپوزیشن آئینی مسودوں کے معاملے میں نہ الجھے، آئینی بحران ختم ہوا تو آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کو بھول جائیں گے۔
تبصرے