عمران خان نے ایک بار پھر ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

عمران خان

نیوز ٹوڈے :  سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 2 سے 5 اکتوبر تک ملک کے مختلف شہروں میں عدلیہ کے حق میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

پیر کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ’2 اکتوبر کو میانوالی، فیصل آباد اور بہاولپور اور 5 اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان پر احتجاج کیا جائے گا‘۔ گنڈا پور کو 4 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کا پیغام دیا گیا ہے۔علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کی طرف مارچ کرکے صوبے کے عوام کو جگایا۔ انہوں نے ٹھیک کہا کہ اب انقلاب آئے گا، میرا مؤقف بھی عوام تک پہنچایا۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم عدلیہ کا دفاع کریں گے اور اپنی آزادی کی جنگ لڑیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+