اہم رہنما ن لیگ میں شامل پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا
- 02, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل زبیر احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد رکن قومی اسمبلی این اے 142 ساہیوال چوہدری عثمان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ (آئینی ترامیم) کے لیے حکومت کی نشستیں 216 ہو گئی ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا۔ دوسری ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 'پی ٹی آئی اپنے 3 اراکین قومی اسمبلی سے رابطے میں نہیں ہے (کیونکہ) 3 لوگ ترامیم کے لیے حکومت میں شامل ہوئے ہیں۔' انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 219 ووٹ ہوں گے، اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
تبصرے