سال 2024-25 کا تعلیمی کیلنڈر جاری کر دیا گیا
- 02, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : محکمہ سکول ایجوکیشن کا سال 2024-25 کا تعلیمی کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سال طلبہ 184 دن تک تعلیم حاصل کریں گے اور اساتذہ 210 دن تک اسکول میں حاضر ہوں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سال 2024-25 کا تعلیمی کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ موجودہ تعلیمی سال 31 مارچ 2025 کو ختم ہوگا۔ نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا۔
طلباء اس سال 184 دن تک تعلیم حاصل کریں گے۔ اس سال اساتذہ 210 دن سکول جائیں گے۔ مڈ ٹرم امتحانات 2 دسمبر سے 13 دسمبر تک ہوں گے، موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے ہوں گی، فائنل ٹرم کے امتحانات 13 مارچ سے 25 مارچ تک ہوں گے۔ فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔
تبصرے