بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر بڑا الزام لگا دیا
- 02, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام لگایا ہے کہ بشریٰ بی بی کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر جیل میں رکھا جا رہا ہے۔
بیرسٹرسیف نے کہا کہ پردہ پوش خاتون کی کیمروں کے سامنے تلاشی لی جاتی ہے اور اس کی تضحیک کی جاتی ہے، اسے راتوں کو جگایا جاتا ہے اور سیل تلاشی کے بہانے ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور بالوں کی تلاشی بھی لی جاتی ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کی اہلیہ کے ذریعے توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بشریٰ بی بی عمران خان کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہیں اور ان کی طاقت برقرار ہے۔ بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ مریم نواز کی حکومت میں خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، ایک بزرگ خاتون کو بھی گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا، مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل دوبارہ برداشت کر سکیں۔
تبصرے