بینک نجی شعبے کو قرض دیں، شعبہ معاشی ترقی کی راہنمائی کرے گا، وزیر خزانہ
- 02, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کو ہمارا واضح پیغام ہے کہ نجی شعبے کو قرضہ دیا جائے کیونکہ نجی شعبہ معاشی ترقی کی قیادت کرے گا۔محمد اورنگزیب نے پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ حکومت صرف پالیسی فریم ورک اور تسلسل فراہم کرے گی، حال ہی میں ٹی بلز کے لیے تمام بولیوں کو مسترد کر دیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارا بینکنگ سیکٹر کو واضح پیغام ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو قرضہ دیں کیونکہ پرائیویٹ سیکٹر ہی معاشی ترقی کی راہنمائی کرے گا، یہ واضح پیغام ہے کہ حکومت اب اپنی شرائط پر قرضے لے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت کی بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس پیسے کی کوئی کمی نہیں، بینک اپنے قرضے وقت سے پہلے ادا کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی قسط کے بعد اب زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی درآمدات کے برابر ہو گئے ہیں۔
تبصرے