بلوچستان حکومت نے گرین بسیں خریدنے کی منظوری دے دی

گرین بسیں

نیوز ٹوڈے :   بلوچستان حکومت نے 9 گرین بسیں خریدنے کی منظوری دے دی۔  سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں 9 گرین بسیں خریدنے کا اعلان کیا تھا جس کی سمری محکمہ ٹرانسپورٹ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ارسال کی تھی۔

. خریداری کو منظوری دے دی گئی ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ جلد ہی ان بسوں کی خریداری کے لیے ٹینڈر کرے گا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کوئٹہ میں 5 اور تربت میں 4 بسیں چلائی جائیں گی، کوئٹہ لائی گئی 5 بسیں شہر کے نئے روٹس پر چلائی جائیں گی جب کہ کوئٹہ میں پہلے ہی 10 بسیں چلائی جارہی ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+