وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اسکیم کا افتتاح کردیا
- 03, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : "اپنی چھت اپنا گھر" سکیم کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کر دیا، گھر بنانے کے لیے مردوں اور خواتین میں قرض کے چیک بھی تقسیم کیے-اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت ایکسپو سینٹر میں بغیر سود کے آسان اقساط میں 15 لاکھ روپے کے قرضوں کی تقسیم کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے چیک تقسیم کئے۔
مریم نواز نے کہا کہ پانچ سالوں میں پانچ لاکھ لوگوں کو گھر بنانے کے لیے قرضے دینے جا رہے ہیں، ماں جس طرح اپنے بچوں کے لیے چھت کی فکر کرتی ہے، مجھے آپ کی فکر ہے۔ انہوں نے دو قسطوں میں ساڑھے سات لاکھ روپے قرض دینے کا بھی اعلان کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ 700 ارب روپے کی ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اسکیم نواز شریف کا وژن ہے، ہر مہینے قرعہ اندازی کے ذریعے ہر ضلع میں آبادی کے لحاظ سے قرضےدیے جائیں گے۔
تبصرے