اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا
- 03, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پنجاب حکومت نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان سمیت 4 اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل کے افسران اور اہلکاروں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قیدی کے قتل کی تحقیقات میں جرم ثابت ہونے پر اہلکاروں کو برطرف کیا گیا، 29 فروری کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے اڈیالہ جیل کے ذہنی مریض سیل میں انکوائری جاری تھی۔ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سمیت 7 ملازمین قصور وار پائے گئے، 7 میں سے 4 ملازمین کو برطرف کرنے کی سفارش کی گئی۔ یاد رہے کہ عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں کچھ عرصے تک سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سمیت دیگر جیل افسران و اہلکاروں کو اڈیالہ جیل میں نظر بند رکھا گیا تھا تاہم بعد ازاں محمد اکرم کو رہا کر دیا گیا تھا۔
تبصرے