وزیر اعظم شہباز شریف سے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی ملاقات

انور ابراہیم

نیوز ٹوڈے :   شہباز شریف اور انور ابراہیم کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید نتیجہ خیز بنانے کے لیے جامع حکمت عملی پر زور دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو 2025 کے لیے آسیان کی چیئرمین شپ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔انور ابراہیم نے آسیان میں سیکٹرل ڈائیلاگ پارٹنر کے طور پر پاکستان کی مسلسل شراکت داری کا خیرمقدم کیا، پاکستان آسیان تعلقات اور آسیان میں پاکستان کے کردار کی حمایت کا اظہار کیا۔

قبل ازیں ملائیشیا کے وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+