حکومت نے ملازمین کو فارغ کرنا شروع کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

ملازمین

نیوز ٹوڈے :    وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت یومیہ اجرت والے ملازمین کو فارغ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 30 ستمبر 2024 سے ڈیلی ویجز ملازمین کی خدمات سرپلس پول کے حوالے کر دی ہیں اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہا ہے کہ حکومتی رہنما خطوط کے تحت درست سائزنگ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام یومیہ اجرت والے ملازمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 30 ستمبر 2024 سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ان کی خدمات کی ضرورت نہیں ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی وزارتیں اور ڈویژنز بھی اپنے یومیہ اجرت والے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کریں گے اور نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ یاد رہے کہ 3 روز قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 6 وزارتیں اور وفاقی حکومت کی ڈیڑھ لاکھ آسامیاں جاری کی تھیں۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+