دماغی طور پر معذور افراد نہ کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دماغی معذوری والے کام کرتے ہیں  نہ کسی اور کو کرنے دیتے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنا اولین ترجیح ہے۔ صوبے میں 65 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ دئیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2 ارب 60 کروڑ روپے ہمت کارڈ منصوبے کے لیے رکھے گئے ہیں۔  کارڈ رکھنے والوں کو 3 ماہ میں 10,500 روپے ملیں گے۔ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ میٹرو بس میں مفت سفر کی سہولت بھی ہمت کارڈ کے ذریعے دستیاب ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں ملک نے ترقی کی۔ اور موٹر ویز مسلم لیگ ن کے دور میں بنی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے دور میں مہنگائی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی 38 فیصد تک پہنچ گئی۔ لیکن آج مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے۔ روٹی کی قیمت پہلے 25 روپے تھی آج 12 روپے ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے۔ تاہم ہم ہمیشہ عوام کو ریلیف دینے کا سوچتے ہیں۔ میرا دل خیبرپختونخوا کے لوگوں کے لیے دھڑکتا ہے۔ خیبرپختونخوا میں روٹی 25 روپے کی ہو گئی۔ ذہنی طور پر معذور افراد کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا کام صرف آگ لگانا اور گھیراؤ کرنا ہے۔ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ان کے روزمرہ کے ڈرامے عوامی خدمت میں خلل ڈال رہے ہیں۔ وہ دوسرے صوبوں پر حملے کرنے کے بجائے خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کی جانب سے پنجاب پولیس پر 20 ہزار گولے داغے گئے۔ اور یہ لوگ بار بار پنجاب پر حملے کر رہے ہیں۔ مجھے پنجاب کے لوگوں کی فکر ہے، تم اپنی فکر کرو۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ مجھے خط لکھتے ہیں۔ کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ اپنی سیاست چمکانے کے لیے خرچ کیا جا رہا ہے۔ یہ لوگ ایک صوبے کو دوسرے صوبے سے لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیوقوف نہ بنو کیونکہ میں جانتی ہوں کہ دہشت گردوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+