چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا

بلاول بھٹو زرداری

نیوز ٹوڈے :   چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ملاقات کی۔ اور غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچا۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے بلاول بھٹو کو غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔ لبنان پر بھی حملہ کیا گیا۔ حکمرانوں کو غزہ کی صورتحال پر توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو ملک بھر میں 12 بجے احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔ تمام سیاسی اختلافات کے باوجود فلسطین پر متحد ہوں۔ غزہ اور لبنان سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ایمبیسی روڈ پر ملین مارچ کرے گی۔ لاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہم اس معاملے پر ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ اور پورے پاکستان کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ سیاسی جماعتیں اختلافات کی وجہ سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں یہ ایک اچھی پیش رفت ہے۔ میں نے امیر جماعت اسلامی کو یقین دلایا ہے کہ پیپلز پارٹی اس معاملے پر جماعت اسلامی کا ساتھ دے گی۔ متحد ہو کر دنیا کو پیغام دیں کہ ہم غزہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+