ڈی چوک پر احتجاج، وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین نے نئی حکمت عملی تیار کر لی
- 04, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : گزشتہ جلسے میں پنجاب میں داخل ہونے میں ناکامی کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج کے لیے مسلسل رابطہ شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے سوات، مالاکنڈ اور نوشہرہ سے بھاری مشینری آج صوابی انٹر چینج پہنچانے کی ہدایت کی ہے جب کہ اشیائے خوردونوش کے ٹرک اور خراب حالات سے نمٹنے اور شیلنگ سے بچنے کے لیے ماسک، نمک اور دیگر حفاظتی سامان بھی پہنچا دیا ہے۔ آج صوابی پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزراء اور علاقائی صدور سے کہا ہے کہ جتنے دن سڑک پر گزاریں گے، واپسی کا کوئی امکان نہیں، ہم ڈی چوک پہنچ جائیں گے۔ یہ ہمارے لیے فائنل راؤنڈ ہے۔
تبصرے