وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کر دیا

مریم نواز

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی شکر گزار ہوں، ایک اور خواب پورا ہو گیا، خصوصی افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنا ترجیح ہے، صوبے میں 65 ہزار خصوصی افراد ہیں۔ جن کو ہمت کارڈ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمت کارڈ منصوبے کے لیے 2 ارب 60 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، ہمت کارڈ والے افراد کو تین ماہ میں ساڑھے دس ہزار روپے ملیں گے، پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی، مسائل حل کریں گے۔ مسائل، ہمت کارڈ کے ذریعے ملنے والی رقم میں اضافہ، میٹروبس میں مفت سفر کی سہولت بھی ہمت کارڈ کے ذریعے دستیاب ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ وجہ یہ ہے کہ ن لیگ کے دور میں ملک ترقی کرتا ہے، ن لیگ کے دور میں موٹر ویز بنی، ن لیگ کے دور میں مہنگائی تیزی سے کم ہوئی،  پہلے روٹی کی قیمت 25 روپے تھی آج 12 روپے ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس جادو کی چھڑی نہیں، ہم ہمیشہ عوام کو ریلیف دینے کا سوچتے ہیں، میرا دل خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے دھڑکتا ہے، خیبرپختونخوا میں روٹی 25 روپے کی ہوگئی، ذہنی معذور لوگ کسی کو کام نہ کرنے دیتے ہیں-

انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا کام صرف آگ لگانا ہے۔ کےمریم نواز نے کہا کہ ان کی جانب سے پنجاب پولیس پر 20 ہزار گولے داغے گئے، یہ لوگ بار بار پنجاب پر حملے کر رہے ہیں۔ ہاں مجھے پنجاب کے لوگوں کی فکر ہے، تم اپنی فکر کرو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ مجھے خط لکھتے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ اپنی سیاست چمکانے کے لیے خرچ کیا جارہا ہے، یہ لوگ ایک صوبے کو دوسرے صوبے سے لڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔ مجھے دہشت گردوں سے نمٹنا ہے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+