جو لوگ آرہے ہیں ان کے پاس اسلحہ ہے، یہ بالکل واضح ہے کہ وہ اسلام آباد پر حملہ کررہے ہیں، وزیر داخلہ
- 04, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ہتھیار لے کر حملہ کرنے آرہے ہیں۔ڈی چوک اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کسی کے املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ زحمت کے لیے معذرت۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہماری افواج میں سے کسی کے پاس بندوق نہیں،
انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیراعلیٰ پاکستانی ہیں، انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کررہے ہیں، ان کے پاس پورا کے پی صوبہ ہے، وہ اس شہر میں جہاں چاہیں احتجاج کرسکتے ہیں، احتجاج کرنا ان کا حق ہے، لیکن یہ طریقہ کار نہیں ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میں بالکل واضح ہوں کہ وہ اسلام آباد پر حملہ کر رہے ہیں، ہم نے اپنے غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں، غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی ضروری ہے، اس لیے کچھ اضافی اقدامات کرنے پڑے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج ڈی چوک اسلام آباد پر احتجاج کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ مجھے اکیلا جانا پڑے تو بھی ڈی چوک پہنچوں گا۔
تبصرے