وفاق کا گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

گرین لائن بس سروس

 

نیوز ٹوڈے :    وفاقی حکومت گرین لائن بس سروس کا منصوبہ رواں سال دسمبر میں سندھ حکومت کے حوالے کر دے گی۔ وفاقی حکومت نے گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سندھ حکومت نے گرین لائن بس سروس منصوبے کے آپریشنز کو سنبھالنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گرین لائن بس سروس کے آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ گرین اور اورنج لائن منصوبوں کو ملانے کا کام دسمبر 2024 سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا، حکومت سندھ وفاق کی گرین لائن پر 2 ارب روپے کی سبسڈی کا جائزہ لے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ گرین لائن منصوبے کی سندھ حکومت کو منتقلی کے بعد اس میں مزید بسیں شامل کی جائیں گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+