کراچی ایئر پورٹ کے نزدیک دھماکا ، 3 افراد ہلاک 17 زخمی
- 07, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : کراچی میں ایئر پورٹ سگنل کے نزدیک دھماکے سے 3 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہو گۓ - جاں بحق تینوں افراد غیر ملکی تھے ـ رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون ، رینجر اور کراچی پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں - ایس ایس پی ملیر کی دی گئی اطلاعات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سگنل کے نزدیک زوردار دھماکا ہونے سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی - دھماکے کے فوری بعد جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوۓ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ (ڈی آئی جی ایسٹ ظفر مہیسر) نے بتایا کہ جاۓ وقوعہ پر ابھی تک کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ دھماکہ کیسے ہوا -ابھی تک اس بارے میں کچھ بتا نہیں سکتے -
ڈی آئی جی ظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر صرف اتنا معلوم ہوا ہے کہ ایک آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے ٹینکر پھٹ گیا - جس کے دھماکے سے کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں -دھماکا شدید نوعیت کا تھا - ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ "خفیہ ایجنسیاں اور سی ٹی ڈی" تحقیقات کر رہی ہیں - واقعہ دہشتگردی اور تخریب کاری کا بھی ہو سکتا ہے ـ (وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار) نے دھماکے کی جگہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'اطلاعات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی ہے - جس میں غیر ملکیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے ـ دھماکے سے 2 گاڑیوں اور 2 موٹر سائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی-
تبصرے