پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ہے، جو اپنے ہی ملک پر بار بار حملے کرتی ہے، مریم نواز

مریم نواز

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، میں نے ہمیشہ کہا، آج حقیقت دنیا کے سامنے آگئی ہے۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایک دہشت گرد گروہ ہے، جو اپنے ہی ملک پر بار بار حملے کرتا ہے، ریاست ان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کرے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر اپنے بیان کے ساتھ زخمی پولیس اہلکار کی تصویر بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں تحریک انتشار کے وکلا کے پتھراؤ سے کانسٹیبل بلال زخمی ہوا، کیا کوئی سیاسی جماعت ایسی حرکت کر سکتی ہے؟ اور یہ پہلی بار نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ہمراہ آنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈی چوک پہنچنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے شیلنگ کرکے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔ پی ٹی آئی کے مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+