پاکستان کی معیشت میں بہتری سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، وزیراعظم
- 07, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین پاکستان کی معیشت میں بہتری کو نہیں سمجھ پا رہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک اور بالخصوص اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مملکت خداداد کی خوشحالی اور معیشت کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، لیکن سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی مخالفین پاکستان کی ترقی میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں، کسی کو پاکستان کی معیشت میں عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں بین الاقوامی ایونٹس معمول کے مطابق ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے اسلام آباد حملہ ناکام بنانے میں بہترین کردار ادا کیا،پنجاب پولیس رینجرز اورپاک فوج، کے دستوں نے بھی امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
تبصرے