نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے، صدر زرداری بھی شریک ہوں گے
- 07, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج اہم غیر رسمی ملاقات متوقع ہے۔ ایوان صدر میں نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان غیر رسمی ملاقات صدر آصف زرداری کی موجودگی میں ہو سکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قائدین فلسطین اور غزہ پر گول میز کانفرنس کے لیے جمع ہو رہے ہیں جس کی میزبانی صدر آصف علی زرداری کریں گے، کانفرنس کے موقع پر باہمی دلچسپی کے بعض امور پر بات چیت کا امکان ہے۔
تبصرے