رانا ثناء اللہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ڈرامہ قرار دے دیا

رانا ثناء اللہ

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور ایک 'ڈرامہ' ہے اور پوری پی ٹی آئی اس 'ڈرامے' میں لگی ہوئی تھی کہ وزیر اعلیٰ لاپتہ  ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے، چاہتے ہیں ملک بحران سے نہ نکلے، ۔انہوں نے کہا کہ جب دیکھا کہ ڈرامہ فیل ہو رہا ہے تو اسمبلی میں تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگ سمجھ چکے ہیں، یہ ملک کے دشمن ہیں، یہ فتنہ ہیں، ملک میں انتشار اور انارکی چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کوئی لیڈر روپوش ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بتائیں کہ انہوں نے یہ ڈرامہ کیوں رچایا، مہم چلائی گئی کہ علی امین کو اغوا کر لیا گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جھوٹ ان کا معیار ہے، امن و امان تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا، ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے بے نقاب ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے وزیر علی امین گنڈا پور 24 گھنٹے سے زائد عوامی منظر نامے سے غائب رہنے کے بعد اچانک صوبائی اسمبلی پہنچ گئے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آئی تھیں، وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کسی ایجنسی نے گرفتار نہیں کیا، ان کے کے پی ہاؤس سے بھاگتے ہوئے ویڈیو موجود ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+