ویڈیو میں علی امین گنڈا پور نہیں بلکہ کے پی ہاؤس سے کون واپس آرہا تھا؟

خیبرپختونخوا ہاؤس

نیوز ٹوڈے :   خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور سے منسوب ویڈیو میری ہے۔خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی گزشتہ روز کی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے کے پی ہاؤس میں داخلے اور باہر نکلتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے۔ تاہم اب صوبائی وزیر پختون یار نے دعویٰ کیا ہے۔ کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور سے منسوب ویڈیو میری ہے۔

 گفتگو میں پختون یارکا کہنا تھا کہ ویڈیو میں کے پی ہاؤس اسلام آباد سے واپس آنے والے علی امین نہیں- انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں مجھے علی امین سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت کی موجودہ تصویر میں کے پی ہاؤس سے باہر آنے والا شخص صوبائی وزیر پختون یار ہے، اس حوالے سے پختون یار نے خود ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے۔ یہ لوگ طریقہ کار سے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، جعلی حکومت ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے 100 جھوٹ بول رہی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+