سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

سرکاری ملازمین

نیوز ٹوڈے :   بلوچستان ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین سڑکوں پر احتجاج نہیں کر سکیں گے، عدالت نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سرکاری ملازمین سول سیکرٹریٹ اور شاہراہوں پر احتجاج کرنے سے گریز کریں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی مقامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات پر عمل کیا جائے تاہم ملازمین ڈیوٹی اوقات میں احتجاج نہیں کر سکتے، اگر ملازم نے سرکاری اعلامیہ کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+