اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی

اڈیالہ جیل

نیوز ٹوڈے :    اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان، پارٹی رہنما، وکلا، اہل خانہ سے ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ہے، ملاقاتوں پر پابندی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر لگائی گئی ہے۔

 شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سلسلے میں اسلام آباد میں  اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+