چینی دوستوں کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، وزیراعظم
- 07, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے دھماکے میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے اہل خانہ، چینی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصر پاکستانی نہیں ہوسکتے، یہ پاکستان کے دشمن ہیں، دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، ان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چینی دوستوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، چینی دوستوں کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
تبصرے