ٹیکس فراڈ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

ٹیکس فراڈ

نیوز ٹوڈے:   فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور پورٹ قاسم ٹرمینل پر آپریشن کیا جس کے دوران ٹیکس فراڈ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

کارروائیوں کے دوران نجی کمپنی کے ڈائریکٹر کو گرفتار کر کے دونوں بندرگاہوں سے 80 کروڑ روپے سے زائد کا مسروقہ سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ ضبط شدہ سامان میں مشین کے پرزے، الیکٹرانک آلات اور ایلومینیم کی چادریں شامل ہیں۔

3مختلف کمپنیوں کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت 3مقدمات درج کیے گئے ہیں اور عدالتی حکم پر دونوں بندرگاہوں سے مسروقہ سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+