پی ٹی آئی بانی گنڈا پور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف
- 08, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے: وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا پور ہفتے کو کے پی ہاؤس سے غائب ہوئے اور رات عمر ایوب کے گھر گزاری۔ پی ٹی آئی کو حکومت کے لیے خطرہ سمجھنے کا تاثر اب ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے تک پی ٹی آئی کے ارکان سوشل میڈیا پر حکومت کو گالیاں دیتے تھے، اب پی ٹی آئی ہی کو گالی دی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان مایوس ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی علی امین گنڈا پور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے، کیونکہ وہ مستقبل میں علی امین کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
تبصرے