خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کر دیا گیا
- 08, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم خیبرپختونخوا ہاؤس کو سیل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں سی ڈی اے نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاکس کو سیل کردیا، اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے انہیں سیل کردیا، اس مقصد کے لیے اسپیشل مجسٹریٹ، اسسٹنٹ کمشنر اور سی ڈی اے کی ٹیم خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاکس کو بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا تھا کیونکہ کے پی کے ہاؤس اسلام آباد کی لیز 2006 میں ختم ہوچکی تھی۔
خیبرپختونخوا ہاؤس کی لیز ختم ہونے کے بعد سی ڈی اے نے انتظامیہ کو متعدد خطوط بھیجے۔ جس میں سے آخری خط رواں سال 3 مئی کو بھیجا گیا تھا جس میں کے پی ہاؤس کی تجدید کا کہا گیا تھا، لیکن کے پی ہاؤس انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی، متعدد نوٹسز کے باوجود اس کی تجدید نہیں کی گئی، اس لیے عمارت کو سیل کردیا گیا۔
تبصرے